لاہور (کامرس رپورٹر)ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ترکیہ حکومت کی جانب سے’ ’تمغہ حْسن کارکردگی‘‘ سے نوازا گیا۔ اِس حوالے سے ایوان صدر ترکیہ (انقرہ )میں منعقدہ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے47 رکنی ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے ٹیم لیڈر اکرام الحق سبحانی نے صدر جمہوریہ ترکیہ رجب طیب ایردوان سے ’’تمغہ حسن کاکردگی‘‘ وصول کیا۔ رجب طیب ایردوان الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ٹیم لیڈ کو تمغہ حسن کاردگی دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں خدمات پیش کرکے ترک عوام کے دل جیت لیے۔ ترکیہ حکومت اور عوام الخدمت فاؤنڈیشن اور پاکستانی بہن بھائیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اِس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔اکرام الحق سبحانی نے رجب طیب ایردوان اور ترک عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان محبت کا لازوال رشتہ قائم ہے اسی جذبہ کے تحت دونوں ممالک کے عوام آفت کی کسی بھی گھڑی میں ایک دوسرے کی دل وجان سے مدد کیلئے تیار رہتے ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ترکیہ حکومت کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کو ’تمغہ حْسن کارکردگی‘ ملنے پر الخدمت کے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن ٹیم کے رضاکاروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ترکیہ حکومت کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کیلئے ’تمغہ حْسن کارکردگی ‘ ا دیا جانا پوری قوم کے لیے باعث افتخار ہے۔
ترکیہ نے الخدمت فاؤنڈیشن تمغہ حسن کارکردگی سے نواز دیا:ڈاکٹر حفیظ الرحمن
Apr 27, 2023