لاہور(سپورٹس ڈیسک )برطانوی نمبر ایک ایما راڈوکانو پہلے راؤنڈ کے میچ سے چند گھنٹے قبل ہاتھ کی انجری کے باعث میڈرڈ اوپن سے دستبردار ہو گئی ہیں۔20 سالہ کھلاڑی کو بلغاریہ کی وکٹوریہ ٹومووا کا سامنا کرنا تھا۔ راڈو کانو کے دستبردار ہونے کا مطلب ہے کہ وہ دنیا کی ٹاپ 100 میں سے باہر ہونا تقریباً یقینی ہے۔راڈوکانوکی تازہ ترین صورت اس ماہ سٹٹ گارٹ میں پورش ٹینس گراں پری کے پہلے راؤنڈ میں جیلینا اوسٹاپینکو کے ہاتھوں 6-2 6-1 سے شکست ہوئی تھی۔