حارث سہیل انجری کا شکار آج میچ میں شرکت مشکوک

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے بیٹر حارث سہیل انجری کا شکار ہوگئے۔حارث سہیل بدھ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ فیلڈنگ پریکٹس کے دوران حارث سہیل، شاداب خان سے ٹکرا گئے تھے۔حارث سہیل کو کندھے میں انجری ہوئی ہے، قومی بیٹر کو ابتدائی سکین کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔حارث سہیل کی پہلے ون ڈے میں شرکت کا فیصلہ مزید سکین کے بعد ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہے۔

ای پیپر دی نیشن