راولپنڈی میں تیز بارش، پریکٹس سیشن وقت سے پہلے ختم، آج بھی بارش کی پیشگوئی‘ون ڈے میچ متاثر ہونے کا امکان

Apr 27, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی میں اچانک تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔راولپنڈی میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور آج ہونے والا پہلا ون ڈے بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ٹی ٹونٹی سیریز کا چوتھا میچ بھی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے مکمل نہیںہوسکا تھا۔

مزیدخبریں