قومی ادارہ صحت نے ملک میں منکی پاکس کی ویکسین نہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس 25 اپریل کو رپورٹ ہوا تھا،قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے پاکستان پہنچنے والے سعودی عرب سے بے دخل شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد ترجمان وزارت کا کہنا تھا کہ تمام ائرپورٹس پر ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے، بیماریوں سے بچاؤ کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس سے نمٹنے کے لئے کوئی ویکیسن موجود ہی نہیں۔قومی ادارہ صحت نے ویکسین نہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے منکی پاکس ویکسین کیلئے عالمی ادارہ صحت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیوں کہ پاکستان میں ایم پاکس سے نمٹنے کیلئے کوئی ویکیسن موجود نہیں تاہم ملک کے بڑے شہروں میں آئسولیشن وارڈز اور فلٹر کلینک قائم کردیے گئے ہیں۔
پاکستان میں منکی پاکس کی ویکیسن موجود نہیں، ادارہ صحت کی تصدیق
Apr 27, 2023 | 11:51