چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سیاسی مذاکرات کا آغاز کرنےکے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کرلیے۔چیئرمین سینیٹ نے قائد ایوان اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم کو خط لکھ کر کہا ہےکہ کمیٹی کے لیے حکومت اور اپوزیشن بینچز سے 4،4 افراد کو نامزدکیا جائے، موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال میں سیاسی جماعتوں میں رابطےکا فقدان ہے، حکومت نے معاشی، سیاسی بحران اور انتخابات کے انعقاد پر مذاکرات کے آغاز اور سہولت کاری فراہم کرنے کے لیے رابطہ کیا۔صادق سنجرانی کے مطابق حکومت کی جانب سے ممبران سینیٹ پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دی گئی ہے، پارلیمنٹ ہی سیاسی مسائل کےحل کے لیے بہتر فورم ہے، میں نے یہ اہم ذمہ داری سنبھالی ہے، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشترکہ کنوینر شپ میں 10 ارکان پر مشتمل پارلیمانی پارٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے نام مانگ لیے
Apr 27, 2023 | 12:46