وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر چھ ڈشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔باربی کیو،میٹھے میں فیرنی،حلوہ اور فروٹ چاٹ بھی رکھی گئی.تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو بھی کھانے پر دعوت دی گئی.ظہرانے کا اہتمام پارلیمنٹ ہاوس میں اسپیکر لاؤنج میں کیا گیا ہے.وفاقی وزراء کے لئے الگ سے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔
وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری دعوتوں میں ون ڈش کا اعلان کیا گیا تھا۔ظہرانے پر سیکیورٹی انتظام وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی ٹیم نے سنبھال لئے.جس رکن کی تصویر فہرست پر ہو گی وہ کھانا کھانے ہال میں آئے گا.میڈیا کو کوریج سے بھی روک دیا گیا۔