لاہور(سپورٹس رپورٹر)اولمپیئن ارشد ندیم جنوبی افریقہ میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل ہوگئے۔ارشد ندیم نے پہلے جِم ٹریننگ کی اور پھر تھرو کرنا شروع کیا اور اب وہ بھرپور انداز سے ہر طرح کی ٹریننگ کر رہے ہیں۔ارشد ندیم نے کہا کہ میں کوچ ٹرسیوس لیبنبرگ کی نگرانی میں ٹریننگ کررہا ہوں اور نئے طریقے اور تکنیکس سیکھ رہا ہوں۔ ٹریننگ سے میری صلاحیت اور سکلز پر مثبت اثر پڑے ا، جنوبی افریقہ میں بڑی محنت کر رہا ہوں تاکہ اپنا ٹارگٹ حاصل کر سکوں۔ میرا ہدف پیرس اولمپکس میں اچھا پرفارم کرنا اور پاکستان کیلئے اعزاز لانا ہے، امید ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گا۔