لاہور(سپورٹس رپورٹر) 11ویں حب ریلی کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں جس کیلئے 51کلومیٹر پر مشتمل دلچسپ و مشکل ٹریک بنایا گیا ہے۔حب ریلی کا 11واں ایڈیشن کا میلہ کل بلوچستان کے علاقے حب میں سجے گا جس کیلئے ڈرائیورز نے ٹریک کی ریکی شروع کردی ہے،حب ریلی کے چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی کا کہنا ہے کہ 51کلو میٹر کا نیا ٹریک تیار کیا گیا ہے جس کا آغاز اس بار گڈانی کی ساحلی پٹی سے ہوا، ٹریک میں چھوٹے بڑے موڑ بھی ہیں، صحرا بھی ہیں اور چھوٹی چٹانیں بھی ہیں، یہ پاکستان کی سب سے چھوٹی ریلی کہلاتی ہے۔
11ویں حب ریلی کل ہوگی‘ حتمی تیاریاں ‘ دلچسپ‘ مشکل ٹریک تیار
Apr 27, 2024