لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ سپر 8 انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ مختلف فارمیشنز سے 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میں جنرل منیجر (ایچ آر) آفس کی ٹیم نے جنرل منیجر (ٹی ایس جی) کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ جنرل منیجر (ٹی ایس جی) کی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 59 رنز بنائے۔ جواب میں جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم نے ہدف 3.2 اوورز میں 1 وکٹ پر حاصل کر لیا۔انجینئر منور حسین، جنرل منیجر (ہیومن ریسورس) فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے نے جیتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی اور رنر اپ ٹیم کو میڈلز دیئے۔