لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس آج سے غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کریگی۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہیکہ غیر معیاری سلنڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے ٹریفک افسران اور رکشہ یونینز کی ملاقات بھی ہوئی تھی۔میٹنگ میں غیر معیاری سلنڈر کے بے دریغ استعمال اور رکشہ ڈرائیورز کے مسائل کر زیر بحث لایا گیاملاقات میں غیر معیاری سلنڈرز استعمال کرنے والے رکشوں کو 10 روز کی مہلت دی گئی تھی رکشہ ڈرائیورز کو غیر معیاری گیس سلنڈر اتروانے اور پٹرول پر کنورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی 10 روز آگاہی مہم کے دوران رکشہ یونینز کو غیر معیاری گیس سلنڈر کے نقصانات بارے ماضی میں گاڑیوں میں غیر معیاری سلنڈروں کی وجہ سے بیشتر قیمتی جانیں لقمہ اجل بنیں۔شہریوں کے محفوظ سفر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائیگا۔کمرشل گاڑیوں میں مختص کردہ اور مقررہ سلنڈر سے زائد لگانے پر بھی کارروائی ہوگی۔ گیس سلنڈر استعمال کرنیوالی کمرشل گاڑیوں میں فائرفائٹنگ آلات کا ہونا بھی لازمی ہے۔