لاہور(نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلے میں صوبہ بھر میں ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 300 چھاپے مارے گئے اورمکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کیخلاف 125 مقدمات درج کرتے ہوئے 128 ملزمان کوگرفتار کیاگیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 55 کلو چرس،1 کلو ہیروئن، 675 گرام آئس اور 1251 لٹر شراب بر آمد کی گئی ہے۔
24 گھنٹے میںمنشیات فروشوںکیخلاف 300 چھاپے‘128گرفتار
Apr 27, 2024