لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے بغیر سنگین جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں۔ صوبائی دارلحکومت لاہورمیں امن و امان کے قیام کیلئے ریکارڈ یافتگان و اشتہاری مجرمان و ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔رواں سال اب تک مجموعی طور پر12ہزار264 ریکارڈ یافتگان، اشتہاری و عدالتی مفروران گرفتارکئے گئے۔ 1513 ریکارڈ یافتگان،3025 اشتہاری ملزمان جبکہ7ہزار726عدالتی مفرور ان شامل ہیں۔اشتہاریوں کیخلاف دیگر اضلاع میں ریڈ کے دوران 118ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔