لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے بغیر سنگین جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں۔ صوبائی دارلحکومت لاہورمیں امن و امان کے قیام کیلئے ریکارڈ یافتگان و اشتہاری مجرمان و ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔رواں سال اب تک مجموعی طور پر12ہزار264 ریکارڈ یافتگان، اشتہاری و عدالتی مفروران گرفتارکئے گئے۔ 1513 ریکارڈ یافتگان،3025 اشتہاری ملزمان جبکہ7ہزار726عدالتی مفرور ان شامل ہیں۔اشتہاریوں کیخلاف دیگر اضلاع میں ریڈ کے دوران 118ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔
رواں سال 12ہزار264 ریکارڈ یافتہ، اشتہاری‘ عدالتی مفرور گرفتار
Apr 27, 2024