بیوہ خاتون کو شوہر کے انتقال کے بعد مرحوم کے بھائیوں نے گھر سے نکال دیا 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) بیوہ خاتون کو شوہر کے انتقال کے بعد مرحوم کے بھائیوں نے زبردستی گھر سے باہر نکال دیا اور اس کے4معصوم بچوں کو ساتھ رکھ کر گھر پر قبضہ کرلیا۔ بیوہ خاتون نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی کہ اپنے مرحوم شوہر کی زرعی اراضی اور گھر انکے نام کروادے ورنہ اس کو قتل کردیں گے۔لاہور پریس کلب کے باہر انصاف کی متلاشی متا ثر ہ خاتون افشاں بی بی نے احتجا ج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ موراں والا کی رہائشی ہوں ۔میری شادی محمد اسلم سے ہوئی جس میں سے 4بچے ہیں۔تین سال قبل شوہر کا انتقال ہوگیا جس کے بعد محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پال رہی تھی۔ چند روز قبل مرحوم شوہر کے بھائیوں اور بھابھیوں نے اس کے گھر پر دھاوابول دیا اور مجھے شدید زدوکو ب کر کے گھر سے باہر نکال دیا اور گھر پر قبضہ کرکے میرے بچوں کو اغواکرلیا۔متاثر خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن