لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ داخلی وخارجی ناکوں پرسخت چیکنگ عمل میں لائی گئی۔کھلے مقامات پر بھی نمازیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران نے شہر بھر کے سکیورٹی انتظامات کا خودجائزہ لیا۔ انہوںنے ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو الرٹ رہنے اور مشتبہ افراد کو کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ اہم شاہراؤں پرایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، پی آریو ودیگر پٹرولنگ یونٹس موثر گشت کرتے دکھائی دیئے۔ داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی سخت رہی۔
جمعتہ المبارک ‘ سخت سکیورٹی انتظامات ‘داخلی ‘خارجی ناکوں پر چیکنگ
Apr 27, 2024