لاہور (کامرس رپورٹر ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ، کمپنیوں کی رجسٹریشن، گوشواروں کی فائلنگ اور کارپوریت رجسٹری سے متعلق دیگر مسائل کے تیز تر سلوشن فراہم کرنے کیلئے نیا ڈیجیٹل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم’ ’ ایس ای سی پی ایکس ایس‘ ‘ متعارف کروا دیا ہے۔ ایس ای سی پی کی جدید اور مکمل خود کار کارپوریٹ رجسٹری ’’ایزی فائل‘‘ متعارف کروانے کے بعد کے کامیاب تعارف کے بعد، صارفین کے مختلف مسائل اور معلوماتی سوالات کے جوابات کی فوری فراہمی اور فائلنگ اور رجسٹریشن کے تکنیکی مسائل کے فوری حل کی فراہمی کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے ’’ ایس ای سی پی ایکس ایس‘ ‘ متعارف کیا جا رہا ہے جو کہ ریگولیٹری رپورٹنگ کی عمومی شکایات کے حل کیلئے ایک صارف دوست اور تیز ترین پلیٹ فارم ہے۔ایس ای سی پی ایکس ایس ‘ ایک سینٹرلائزڈ پلیٹ اور ون اسٹاپ کمپلینٹ مینجمنٹ سلوشن ہے جو اپنے صارعف کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹس، نوٹیفیکیشنز، اندارج شدہ شکایت پر پیشرفت سے باخبر رکھتا ہے۔ یہ ایک نہایت سہل پلیٹ فارم ہے جو کہ صارف کے اطمینان اور ایس ای سی پی کی کارکردگی اور سروس کے معیار کی بہتری کو یقینی بنائے گا۔ ایس ای سی پی ایکس ایس کا تعارف کارپوریٹ سیکٹر میں شفافیت، جوابدہی اور بہترین کارکردگی کیلئے ایس ای سی پی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔