لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو سٹیل میلٹنک صنعت کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کر دی ہیں۔ ایسوسی ایشن نے زور دیا ہے کہ آئندہ بجٹ کیلئے مشاورت کا عمل جلد شروع کیا جائے اور ملاقات کا وقت مقرر کیا جائے۔ کیونکہ عدم توجہی کی وجہ سے کاروبار ختم ہو رہا ہے اور بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ ایسوسی ایشن نے بجلی کے سپیشل ٹیریف کا نفاذ، لائن لاسسز سے مستثناہی، سٹیل کی کم ازکم قیمت کا سہماہی تعین، پروڈکشن کیلئے بجلی کے تعین، سکریپ ڈیلرز کی ٹیکس چوری، شوگر انڈسٹری کی غیر قانونی سٹیل میلٹنک، سپشل پروسیجر کی بحالی، ان پٹ ٹیکس کی مکمل کلیم، فاٹا پاٹا میں ٹیکس کے نفاذ اور ٹرن اور ٹیکس میں کمی کے متعلق ٹھوس تجاویز پیش کی ہیں ۔
آئندہ بجٹ کیلئے مشاورت کا عمل جلد شروع کیا جائے:پی ایس ایم اے
Apr 27, 2024