لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) اللہ اور رسولؐ کیخلاف جاری سودی جنگ کو ختم کیے بغیر ملکی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ 2 برس قبل وفاقی شرعی عدالت نے اپنے معرکۃ الاہرا فیصلہ میں دو ٹوک الفاظ میں بنک انٹرسٹ سمیت ہر قسم کے سود کو ’رِبَا‘ یعنی حرام قرار دیتے ہوئے حکومت کو ہدایت جاری کی تھی کہ ربا سے متعلق تمام ملکی قوانین کو ختم کر کے 31دسمبر 2022ء تک ربا سے پاک معاشی نظام کی تشکیل کیلئے پارلیمان تمام ضروری قانون سازی مکمل کرلے۔
اللہ ، رسولؐ کیخلاف جاری سودی جنگ کو ختم کیے بغیر معیشت بہتر نہیں ہو سکتی:شجاع الدین شیخ
Apr 27, 2024