لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف ، اور جامع محمد ی سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو آج اتحاد کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ ایرانی صدر کا ان حالات میں دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ امریکہ اسرائیل کی ہر طرح سے مدد کر رہا ہے اور مسلم ممالک کو دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ پاکستان کو تمام اسلامی ملکوں میں نمایاں مقام حاصل ہے اس کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پالیسیاں مرتب کرے۔