سندر (نامہ نگار) پاکستان میں تعینات ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ اور پاکستان ایتھوپیا بزنس کونسل کے چیئرمین ابراہیم خالد نے سندر سٹیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر سندر ٹریڈ یونین کے صدر ملک اظہر علی اور ضیاء اللہ خان نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا سندر سٹیٹ دورہ کے موقع پر ایتھوپیا کے سفیر نے صنعتکاروں سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے باہمی کاروبار کے بہت موقع موجود ہیں دونوں ممالک اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ 26 مئی کو ایتھوپیا میں انٹرنیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں سندر سٹیٹ کے صنعتکاروں کو شمولیت کی دعوت دی جاتی ہے۔ ایتھوپیا ائیر لائین پہلے ہی کراچی سے ایتھوپیا کی 4 پروازیں فنکشنل ہیں اور اب جلد ہی لاہور اور اسلام آباد سے بھی پروازیں فنکشنل ہونگی۔ سندر سٹیٹ دورہ کے موقع پر ایتھوپیا کے سفیر نے شجر کاری کے سلسلہ میں پودہ بھی لگایا اور مختلف صنعتی یونٹس کا دورہ بھی کیا۔