یو ای ٹی:طلبہ و طلبات کو 30 ہزار ڈالرتک کے بلا سود قرضے فراہم 

لاہور ( لیڈی رپورٹر ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں تیسرے نیو وینچر مقابلہ جات 2024کا انعقاد ہوا۔ مقابلوں کا اہتمام انڈسٹریل پارٹنرشپ پروجیکٹس نے انجینئرز فار کمیونٹی ویلفیئر آف پاکستان، یو ای ٹی لاہور کے الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز اور اخوت فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے کیا۔ اس کاروباری آئیڈیاز مقابلے میں گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ طالب علموں کو اپنے کاروباری خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع ملا اور اپنے منصوبوں کو شروع کرنے کیلئے 30 ہزار ڈالرتک کے بلا سود قرضے بھی فراہم کئے گئے۔ مقابلہ جات جانچ اور سکروٹنی کے تین مراحل پر مشتمل تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن