کمرشلا ئزیشن فیس نادہندگان کیخلاف آپریشن ،10سے زائد املاک سربمہر 

لاہور(خبرنگار) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا کمرشلا ئزیشن فیس نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزگلشن راوی میں سالانہ کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کیخلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے سالانہ کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر10سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔ سیل کی گئی املاک میں ملک شاپ، فارمیسی، سٹیٹ آفس،ڈینٹل کلینک، بیٹری شاپ، ٹی سٹال اور جنرل سٹور شامل ہیں۔ سیل کی گئی املاک کے ذمے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں لاکھوں روپے کے واجبا ت تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن