لاہور(خصوصی نامہ نگار) غزوہ احد میں نبی اخر الزماںؐکے جاں نثاروں نے اس طرح دین اسلام کے دفاع کیلئے اور اپنے عقائد کے تحفظ کیلئے قربانیاں دیں۔ تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے اور قیامت تک آنیوالا ہر مسلمان ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا رہے گا۔ غزوہ احد میں حضورؐ کے چچا حضرت حمزہؓ کو جس بے دردی ظلم کیساتھ شہید کیا گیا۔ وہاں آپؓ کی قربانی دین اسلام کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دینے کا ایک پیغام ہے۔ اسی بنیاد پر رسول اللہؐ نے اپنے چچا کو اللہ کااور اپنا شیر قراردیا۔ یہ باتیں جے یو آئی کے رہنماء جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ میں خطاب کرتے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امیر حمزہؓ نے جس جرأت ایمانی کیساتھ اسلام کے دفاع اور اشاعت کیلئے اور کفر کی یلغار کے سامنے جس جرأت کے ساتھ کھڑے ہوئے یقینا غزوہ احد میں آپ کے شہادت کا واقعہ پر رسول اللہؐکے انسو مبارک نکلے اور آپؐ بہت غمگین ہوئے ۔حضرت حمزہؓ نے امت کیلئے پیغام دیا ہے کہ دین حق اور اسلام کو مٹانے والوں اور عقائد سے پیچھے کرنیوالوں خصوصاً عقیدہ ختم نبوت سے بغاوت کرنیوالوں اللہ کی وحدانیت کا پرچار کرنیوالوں کے راستے روکنے والوں کے مقابلے کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے مسلمان کو ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔
غزوہ احد کے شہدا تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے:مولانا امجد
Apr 27, 2024