لاہور ہائیکورٹ نے ڈکیتی کے 2 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کر دی

Apr 27, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ڈکیتی کے دو ملزموں اسلم اور ناصر کی ضمانت درخواست بعد از گرفتاری خارج کردی۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے موقف اپنایا صفدر آباد ڈکیتی کی واردات میں ملزم ملوث پائے گئے، ملزم اسلم کی بیوی بھی ڈکیتی میں ملوث تھی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ایک ملزم نے تمام وقوعہ کا اعتراف بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں