افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجراء‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ضمانت خارج ہونے پر گرفتار 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے نے افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پرگرفتار کر لیا۔ ملزم نجیب اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا میں تعینات تھا۔ ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔ گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے افغان شہریوں کو 250000 روپے فی کس کے عوض نادرا شناختی کارڈ جاری کئے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن