رواں سال پاکستان کے امریکہ سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )رواں مالی سال پاکستان کے امریکا سے درامدات پر انحصار میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔وزارتِ تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024ء  میں سالانہ بنیادوں پر امریکا سے درامدات میں50 فیصد کمی ہوئی ہے، رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکا سے درامدات 44 فیصد کم ہوئیں۔مارچ 2024ء میں امریکا سے درامدات کا حجم 8 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز رہا، مارچ 2023ء میں امریکا سے درا?مدات 17 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز تھیں۔رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکا سے امپورٹس 93 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز رہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں امریکا سے درامدات کا حجم 1 ارب68 کروڑ ڈالرز تھا۔مارچ میں امریکا کے لیے پاکستانی برامدات میں سالانہ بنیادوں پر 2.1 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ امریکا کے لیے پاکستانی برامدات 43 کروڑ ڈالرز رہیں۔

ای پیپر دی نیشن