قصور: فوڈ سیفٹی ٹیم کا چھاپہ‘2000 لٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف

Apr 27, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت)فوڈ سیفٹی ٹیم کا پتوکی میں علی حسین ملک یونٹ پر چھاپہ‘2000 لٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم پتوکی نے علی حسین ملک یونٹ پر چھاپہ کر 2000 لٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ناقص پاؤڈر، کیمیکلز، آئل سے تیار دودھ گاڑی میں سپلائی کیلئے لاہور بھیجا جارہا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بروقت کارروائی سے2000 لٹر جعلی دودھ کو موقع پر تلف کر کے یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ 

مزیدخبریں