گیس چور ملکی معیشت کیلئے ناسور ہیں: سہیل اکرم 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے احکامات اور منیجنگ ڈائریکٹر سوئی گیس کی ہدایت پر جنرل منیجر سوئی گیس شیخوپورہ سہیل اکرم کی سربراہی میں ٹاسک فورس ٹیم نے گیس چوری اور ٹیمپرنگ کی مد میں 30 ڈومیسٹک اور کمرشل صارفین کے گیس میٹر کاٹ دیئے مزید براں ایک فیک میٹر،ایک بائی پاس،ایک ڈائریکٹ استعمال پکڑ کر متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر ادیئے محکمہ پولیس کی طرف سے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ جنرل منیجر سہیل اکرم کا مزید کہنا تھا کہ گیس چوری جیسے گھناؤنے مکروہ عمل کو قانونی معیشت کیلئے ناسور قرار دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن