شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر و سابق ضلعی نائب ناظم میاں لیاقت علی نے کہا ہے کہ باشعور عوام حکومت اور اسکی اتحادی جماعتوں کی پشت پر کھڑی ہے ۔ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت اور مفاہمت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی، میڈیا سے گفتگو کرتے میاں لیاقت علی نے کہا کہ بھٹو خاندان نے اپنی چار نسلوں کو پاکستان پر قربان کیا، آمریت کے خلاف طویل ترین جدوجہد کی اور آئندہ بھی ملکی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کے دوام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا: لیاقت علی
Apr 27, 2024