گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی کالونی کی 11 سب کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل قرار دیتے ہوئے انہیں کام کرنے سے روک دیا،کیس کی مزید سماعت کیلئے متعلقہ افراد کو عدالت میں طلب کرلیاگیاہے۔ تفصیل کے مطابق ایگزیکٹو ممبر ڈی سی کالونی محسن سرفراز وڑائچ نے صدر ڈی سی کالونی کی طرف سے9مارچ2024 کو تشکیل دی گئی سب کمیٹیوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیاگیاتھا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز قانون کے تحت صدر ڈی سی کالونی کی طر ف سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے لہذا انہیں کام سے روکا جائے جس پر معزز جج نے فوری طور پر کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل قرار دیتے ہوئے کمیٹیوں کو کام سے روک دیاہے جبکہ مقدمہ کی مزید سماعت کیلئے تمام پارٹیوں کو عدالت میں طلب کرلیاگیاہے۔