ایمن آباد: مرکزی رورل ہیلتھ سینٹر میں آپریشن تھیٹر کا افتتاح  

Apr 27, 2024

ایمن آباد (نامہ نگار ) دہی سرکاری ہسپتالوں کی حالت بھی بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت عملی اقدامات کرنے میں بھر پور کوشاں ہے تاکہ عوام کو مقامی سطح پر بنیادی طبی سہولتیں فراہم ہو سکیں یہ باتیں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرنے مقامی مرکز ی رورل ہیلتھ سنٹر میں قریبا ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آپریشن تھیڑ لیبرروم وغیرہ کے افتتاح کے موقع پر حاضرین اور صحافیوں سے دوران گفتگو کہیں اس موقع پر انہوں نے نئے سرجن ڈاکٹر فرحان کیطرف سے ابتدائی طور پر کئے جانے والے آپریشن اور دو میجر سرجری کا معائنہ بھی کیا انہوں نے ای۔ ایم۔ آر چیک کرنے اور ایمر جنسی وارڈ ،فارمیسی وارڈ بھی دورہ کیا۔ علاوہ ازیں مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولتوں کے بارے دریافت کیا اور ہسپتالوں کی صفائی ستھرائی کو بھی سراہا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سنٹر میں چائلڈ سپیشلسٹ کی تقرری بھی جلد کر دی جائیگی ۔

مزیدخبریں