گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحابہ کرام کی قربانیوں کی بدولت آج گلشن اسلام میں بہار ہے ان کی عظیم خدمات پر تاریخ اسلام قیامت تک فخر کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا امیر حمزہ نے جس جرات و بہادری سے کفار کا مقابلہ کیا وہ اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے۔