راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا400 ارب روپے سے زائد کا " ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر" پلان زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔