راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) محمدی مسجد لال کرتی میں جنگ احد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہاربخاری نے کہا ہے کہ جنگ احد ہتھیاروں کی نہیں جذبوں کی جنگ تھی جنگ احد مسلمانوں کے لیے بہت بڑی ازمائش اور امتحان کا دن تھا ۔ معرکہ احد میں دنیا کائنات کے سب سے بڑے سپہ سالار نبی پاک خود شریک ہوئے جن میں ان کے دندان مبارک شہید ہوئے۔ اسلام کا جنگ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں لیکن امن کی راہ میں فساد پھیلانے والوں کے خلاف جہادضروری ہے اپس میں لڑائی جھگڑا کرنا جہاد نہیں فساد کہلاتا ہے ترک جہاد نے مسلمانوں کو احتجاج کا محتاج بنا دیا۔ جہاد فرض ہے۔ دہشت گردی مرض ہے۔ ملکی مسائل توپ سے. نہیں توبہ سے حل ہوں گے غزوہ میں صادق الایمان مسلمانوں کو اچھی طرح پہچان لیا گیا. اظہار بخاری نے کہا موجودہ زمانے کے نافرمان مسلمانوں کے لیے معرکہ احد سبق ہے۔کہ سنت رسولؐ اور شریعت کا برملا مذاق اڑانے والے روشن خیال مسلمان غور کریں کہ نبی پاک کؐا ایک حکم ترک کرنے سے سچی قوم کو کیسی ازمائش سے گزرنا پڑا ۔