جدہ ادبی سرگرمیوں سے محروم کیوں؟

جدہ کی ڈائیری۔ امیرمحمد خان 

کچھ دیر سوچنے پہ منظر بدل گیا 
خود ہی کو کھوجنے پر منظر بدل گیا 
سعودی عرب کے شہر میں ایک وقت جدہ ادبی سرگرمیوں کیلئے نہایت سرگرم ہوا کرتاتھا ، جس میں جدہ کے قونصلیٹ کا تعاون ہوا کرتا تھا مگر اب یہ تقریبات جدہ میں ناپید ہیں، ریاض میں پاکستانی کمیونٹی متحد اور سرگرم ہمیشہ رہی ہے وہاں منظم تقریبات ہوتی ہیں وہاں سماجی تنظیموں کے ساتھ ریاض میں قائم سرگرم اور مستنعد تجربہ کار صحافیوں کی تنظیم پاک میڈیا فورم ہر بہترین تقریب میں ساجھے دار ہوتی ہے پاک میڈیا فورم کے چیئرمین الیاس رحیم ، صدر ذکاء￿ اللہ محسن ، اور وقار ونسیم وامق ریاض کے سرگرم ترین صحافی ہیں جو ریاض کمیونٹی کے ہر حلقے میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ اسی طرح ادبی تنظیم حلقہ فکر و فن بھی ادبی تقریبات کیلئے سرگرم رہتا ہے ریاض میں ایک اور ادبی تنظیم تخیل ادبی فورم جو ادبی تقریبات کا اہتمام کرتی ہے دو تنظیمیں ہونے کا مسئلہ سمجھ سے باہر ہے ادب کی خدمت کرنے کیلئے سب لوگوں کو ادب کی ترویج کیلئے سرگرم رہنا چاہئے جدہ کی صورتحال یہ ہے جنہیں قونصلیٹ نے ’’معتبر کمیونٹی ‘‘ کا رتبہ دے دیا وہ ذرا ادبی معاملات اور تعلیم و ترویج سے دور ہیں گزشتہ دنوں سفیر پاکستان احمد فاروق کی منظوری اور تعاون سے شاندارسفارت خانہ ریاض میں عالمی عید ملن محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کرکے سخن وروں سے خوب داد سمیٹی۔دارالحکومت ریاض میں ادبی تنظیم حلقہ فکروفن اور صحافتی تنظیم پاک میڈیا فورم نے سفارت خانہ پاکستان کے تعاون سے عالمی عید ملن محفل مشاعرہ سجایا جسکی صدارت نامور شاعر آفتاب علی ترابی نے کی جبکہ پاکستان کے نامور شعراء￿ کرام میں علی زریون، خالد معین، عرفان ستار، طیب رضا، ڈاکٹر حنا امبرین طارق، خالدہ عظمیٰ، وقار نسیم وامق اور دیگر شعراء￿ کرام شریک ہوئے جبکہ سفارتی افسران اور کمیونٹی کے مردوخواتین کی بڑی تعداد شعراء￿ کرام کو سننے پہنچی۔عالمی عید ملن محفل مشاعرہ کی نظامت حلقہء￿ فکروفن کے سیکرٹری جنرل وقار نسیم وامق نے بخوبی سرانجام دی۔ مقامی شعراء￿ کرام میں قلب عباس، مسعود جمال، سائرہ ناز، کامران حسانی، ظفر اقبال اور دیگر نے بھی اپنا کلام پیش کرکے داد سمیٹی. اس موقعہ پر شعراء￿ کرام نے شاندار انداز میں اپنا کلام پیش کیا اور سامعین سے خوب داد حاصل کی۔مشاعرے کے شرکاء￿ سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آف چانسری محسن سیف اللہ نے مشاعرہ کے منتظمین کو بے حد سراہا اور کہا کہ شعر وادب کی محافل جاری رہنی چاہئیں اور اس ضمن میں سفارتخانہ پاکستان اپنا بھرپور تعاون مہیا کرتا رہے گا۔عالمی عید ملن محفل مشاعرہ کے شرکاء￿ سے خطاب کرتے ہوئے پاک میڈیا فورم کے صدر ذکاء￿ اللہ محسن اور حلقہ فکروفن کے ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز کا کہنا تھا کہ مشاعرہ ہمارا ثقافتی ورثہ اور وسیلہ علم و آگہی ھے، عید ملن محفل مشاعرہ کا مقصد لوگوں کو پردیس میں دیس کے رنگوں سے ہمکنار کرنے کے ساتھ ساتھ اردو شعر و ادب کی ترویج کو فروغ دینا بھی تھا۔حلقہء￿ فکروفن اور پاک میڈیا فورم کے عالمی عید ملن محفل مشاعرہ کی استقبالیہ کمیٹی کے قائد ادب نواز ادب دوست معروف
 انجینئر عدنان اقبال بٹ تھے۔مشاعرہ کے اختتام پر شعراء￿ کرام کو سپانسرز اور آرگنائزرز کی جانب اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا جبکہ قومی ائیرلائن پی آئی اے کی جانب سے نامور شاعر علی زریون کو سونیئر پیش کیا گیا اور بعدازاں شرکائے محفل مشاعرہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
ملک جاوید کے پوتے کارسم عقیقہ 
 ممتاز کاروباری شخصیت اور 
پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینیئر نائب صدر ملک جاوید کے پوتے کی رسم عقیقہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں کمیونٹی کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت- جس میں صدر پاکستان ویلفئیر فورم شریف زمان،پاکستان انٹرنیشنل اسکول پرنسپل عتیق الرحمن،صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری تصور حسین، ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری امجد گجر،عقیل احمد آرائیں،چوہدری تنویر احمد،پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما چوہدری ذوالفقار احمد،آفتاب احمد ترابی اور سعودی دوستوں نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ملک جاوید نے کمیونٹی کے تمام مہمانوں کی امد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کے اس لمحے پر دوستوں کی شرکت نے اس تقریب کو چار چاند لگا دیے ہیں

ای پیپر دی نیشن