جوڈیشل کمپلکس غازی میں عوامی سہولت کیلئے نقول برانچ کا باقاعدہ افتتاح

تربیلا(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ھری پور شہناز حمید خٹک نے سینئر سول جج (ایڈمن) ھری پور طارق شیراز کے ہمراہ جوڈیشئل کمپلکس غازی میں کاپی برانچ کے افتتاح کے سلسلے میں ایک سادہ لیکن پر وقار تقریب میں شرکت کی جس میں تحصیل غازی میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن غازی جج واجد علی،سول جج غازی عنایت اللہ خان،جج فیملی کور ٹ غازی محمد ثاقب جان اور تحصیل بار ایسوسی ایشن غازی کی کابینہ واراکین نے شرکت کی۔نقل برانچ کے باقاعدہ افتتاح کے بعد تقریب میں بات چیت کرتے سیشن جج ھری پور شہناز حمید خٹک نے کہا کہ تحصیل غازی واحد تحصیل ہے جہاں پر عوامی سہولت کی خاطر نقول برانچ کا آغاز کیا گیا ہے جو عوام کو کمپیوٹر سکین شدہ مقدمات کا ریکار ڈفوری طور پرغازی سے ہی مل سکے گا جوڈیشئل کمپلکس غازی کی توسیع کے حوالہ سے اراضی حا صل کی جاچکی ہے جس پر فنڈز کی فراہمی پر منا سب عمارات تعمیر ہونگی اور عین ممکن ہے قواعد و ضو ابط کے مدنظر تحصیل غازی کے عدالتی ریکارڈ کا محا فظ خانہ بھی غازی میں قائم کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن