گوجرخان (نامہ نگار)دبئی میں ہونے والے کمبیٹ کراٹے چیمپین شپ میں حصہ لینے والے پا کستانی کھلاڑی رضوان علی نے کامیابی حاصل کر لی رضوان علی نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی رضوان علی کا تعلق گوجرخان سے ہے گوجرخان پہنچنے پر جگہ جگہ فقید المثال استقبال کیا گیا گوجر خان میں اے بی فٹنس کلب کے اونر احسن بٹ نے ایک تقریب منعقد کی اور رضوان علی کو ویلکم کیا اس موقع پر نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں معروف ماہر تعلیم پروفیسر واجد ، راجہ سہیل کیانی، عاصم سیٹھی، خرم چوہدری، حسنین کیانی ، راجہ اعجاز، چوہدری واجد، قاسم قریشی ،عثمان عزیز ،مرزا شان بٹ سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے رضوان علی کی گوجرخان آمد پر ریلی کی شکل میں ان کو اے بی فٹنس کلب میں لایا گیا جہاں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رضوان علی نے کہا کہ میں تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اے بی فٹنس کلب کے اونر احسن بٹ اورراجہ سہیل کیانی نے کہا کہ رضوان علی نے بھارتی کھلاڑی کو جس طرح چند سیکنڈوں میں شکست دوچار کیا ۔ معروف ماہر تعلیم پروفیسر واجد علی نے کہا کہ میں بطور صدر پاکیڈو کلب اپنے ہونہار کھلاڑی کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں رضوان علی کی یہ مسلسل چھٹی کامیابی ہے۔ تقریب اختتام پر کیک کاٹ کر شرکا میں تقسیم کیا گیا اس موقع پر نوجوانوں نے رضوان علی کے ساتھ فوٹو سیشن کیا اور ان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
کمبیٹ کراٹے چیمپین شپ، پاکستانی کھلاڑی رضوان علی کی کامیابی
Apr 27, 2024