فتح جنگ(نامہ نگار)دوبئی میں مقیم معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای کے سرکردہ راہنما حاجی شاہد عمران آف تاجہ بارہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچ گئے اس دوران وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دربار رسالت ؐ میں حاضری بھی دینگے وہ مکہ مکرمہ مدینہ طیبہ طائف اور دیگر شہروں میں مقدس مقامات کی زیارت بھی کرینگے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد ٹیلی فون پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی شاہد نے کہا کہ دوبئی سمیت دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے وطن کیلئے ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھر پو ر کوشش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ سعودیہ میں پاکستانی کمیونٹی بالخصوص کاروباری حضرات سے بھی ملاقاتیں کی ہیں پاک سعودی تعلقات اور سعودیہ کی جانب سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور تعلقات میں مزید بہتری پر پاکستانیوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے انھو ں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی اس وقت بھی سعودی عرب اور گلف میں روز گارکے سلسلہ میں مقیم ہیں اور اربوں ڈالر اپنے ملک میں زر مبادلہ بھیجتے ہیں جو پاکستانی کے معاشی استحکام اور ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے انھو ں نے کہا کہ خادمین حرمین شریفین نے زائرین کیلئے بہترین انتظامات کر رکھے ہیں لاکھوں لوگ روزانہ یہاں آتے ہیں اور اللہ او ر اس کے حبیبؐ کے گھر کی زیارت کرتے ہیں اتنی بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کے باوجود بھی یہاں کے ان کے آرام و آسائش کا خیال رکھا جاتا ہے حاجی شاہد نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد مئی کے اوائل میں و طن واپس آئیں گے۔