گوجرخان(نامہ نگار) گوجرخان و چکوال کی مشہور سماجی شخصیت اور سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو جہلم ڈاکٹر شعیب کیانی نے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے ممبران کو ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتے خطرات بابت بیان دیتے ہوئے کہا کہ گرمیاں شروع ہو چکی ہیں اور گندگی کی وجہ سے ہر طرف مچھر و مکھیوں کی بہتات ہو چکی ہے جس سے علاقے میں ڈینگی و ملیریا پھیلنے کا خدشہ ہے ان موذی بیماریوں سے بچائو کے لیے شہر میں حفظان صحت کیلئے گندی نالی مکاو مہم چلائی جانی چاہیے عوام ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، کھلی نالیوں کی بجائے اب سیوریج پائپ لائنز ڈالی جائیں تاکہ علاقہ سے بدبو اور افزائش مچھر و مکھی کا خاتمہ ممکن ہو ڈینگی ملیریا کی ادویات سے کہیں بہتر ہے کہ ہم اس کو پیدا ہی نہ ہونے دیں اس کے لیے صفائی ضروری ہے اور نالیوں کا کھلا ہونا اس سارے مشن کو ناکام بنا رہا ہے اہل علاقہ و حکام بالا ہمیشہ سیوریج کیلئے سیوریج پائپ لائن ڈالیں ۔