حکمرانوں نے گندم مافیا سے مل کرکسانوں کو لوٹا ہے،میاں اسلم 

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں اسلم نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے گندم مافیا سے مل کرکسانوں کو لوٹا ہے۔  حکومت کے یہی انداز رہے توعوام ایسی حکومت مسلط نہیں رہنے دیں گے۔  انہوں نے جماعت اسلامی کی تنظم کسان بورڈ کے مقامی رہنماوں سے کہا کہ پنجاب کی آدھی آبادی کا روزگا زراعت سے وابستہ ہے۔ اس لیے سپیشل انویسٹ منٹ فیسلیٹیشن کونسل ،ایس آئی ایف سی، کی پہلی ترجیح زراعت ہے۔ لیکن حکمرانوں  نے زراعت کا مستقبل تباہ کردیا ہے۔ کسان اور گندم  کی ناقدری کی گئی ہے۔ حکمران جماعت  کا وطیرہ ہے کہ حکومت مل جائے تو کسانوں  اور کاروباری  طبقہ کو لوٹتے ہیں اور دعوی ترقی کا کرتے ہیں۔ لوگ حکمرانوں کے دعوے نہیں عمل  دیکھتے ہیں۔ پہلے گندم کی قیمت لاگت سے کم مقررکرکے کسانوں کو گھاٹا دیا اور اب حکومت اپنی مقرر کردہ قیمت پر بھی گندم خریدنے سے انکاری ہے۔ جس سے کسان زندہ درگور ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ گندم کی فی من امدادی قیمت پانچ ہزار روپے مقرر کی جائے۔  حکومت کی کسان دشمن پالیسی کے خلاف کسان بورڈ نے ملک بھر میں کسانوں کے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن