اوگرا حکام کی موثر حکمت عملی،عید کے دوران ملک بھر میں پٹرول و ڈیزل کی دستیابی یقینی بنائی

Apr 27, 2024

 فتح جنگ(نامہ نگار) رمضان المبارک کے آخری ایام اور عید کی چھٹیوں کے دوران ملک بھر میں ڈیزل و پٹرول کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کے خدشہ کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ممبر آئل زین العابدین قریشی کی زیر نگرانی ایگزیکٹو ڈائریکٹرز عزیز اللہ خان کاکڑ اور راحیل پتافی نے ملک بھر میں قائم آئل ڈپوں پرچھٹیوں کے دوران بھی چھاپے مارے اور وہاں پر موجود سٹاک چیک کئے تاکہ کوئی ڈیلر بھی زائد منافع کی لالچ میں پٹرول اور ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی نہ کر سکے عید کے چھٹیوں کے دوران پٹرول و ڈیزل کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے اوگرا حکام کی بہترین حکمت عملی کے باعث ملک بھر میں کسی بھی شہر میں ڈیزل و پٹرول کی قلت عدم دستیابی کی کوئی شکایت موصو ل نہیں ہوئی معروف کاروباری شخصیت ایمان پٹرولیم کمپنی کے سی ای او ظفر ڈھرنال نے اوگرا ممبر آئل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے ملک بھر میں پٹرول و ڈیزل وافر مقدار میں دستیاب رہا ہے ان کی کارکردگی وفاقی حکومت کے دیگر اداروں کے لئے قابل تقلید ہے۔

مزیدخبریں