اسلام آ باد(وقائع نگار ) پاک ایران دوستی وبھا ئی چارہ ہمالیہ سے بلند ومستحکم ہے۔غزہ وفلسطین کے نہتے ومظلوم بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔ذکر محمد وآل محمد میں برکت ہی برکت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ نے اپنی رہائش گاہ جی 14 تھری قدیمی امام بارگاہ ٹھلہ سیداں اسلام آباد میں زوجہ مرحومہ کے بلند درجات کے لیے منعقدہ ہفتہ وار پروگرام شان و عظمت محمد و آل محمد کانفرنس ودرس قرآن پاک سے خطاب میں کیا اس موقع پر رہنما مسلم لیگ ن سید زین علی حیدر المعروف مون شاہ سید باقر حسین شاہ سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ سید ذوالقرنین علی حیدر سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ علامہ اظہر حسین ملک منصور احمد و دیگر بھی موجود تھے علامہ سید حسنین علی نقوی نے سیدہ مائی صاحبہ کے بلند درجات اور دیگر مرحومین کی مغفرت و بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کرائی پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایرانی صدر محمد ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے دلی خوشی ہوئی پاک ایران دوستی ہمالیہ سے بلند اور انتہائی مستحکم ہے دونوں ممالک میں تجارتی معاہدے و سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند ہے امریکہ کو تکلیف ہوتی ہے تو ہوتی رہے پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے غزہ کی موجودہ انسانیت سوز صورتحال پر دلی دکھ اور سخت غم و غصے کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیل کو نکیل نہیں ڈالی جائے گی اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا اسرائیلی جارحیت اور بربریت سے عالمی امن خطرے میں پڑ گیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک ایران کی طرح دلیری کا مظاہرہ کریں اور اسرائیل کو نیست و نابود کردیں پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ ذکر محمد و آل محمد میں برکت ہی برکت ہے۔ آخر میں ملکی سلامتی ترقی خوشحالی قیام امن عالم اسلام خصوصا غزا اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی