اٹک (نامہ نگار ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کو لائسنس جاری کر دیا علاج معالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کرنے والی علاج گاہ کے طور پر پی ایچ سی سیکشن 16 ایکٹ 2007 کے تحت بطور معیاری علاج گاہ دسمبر 2028 تک یہ لائسنس جاری کیا گیا ایم ایس اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک نے بتایا کہ اسفند بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر و سیکٹرٹری صحت پنجاب علی جان سی ای، او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر اسد اسماعیل کی زیر سرپرستی مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے، پی ایچ سی کی طرف سے لائسنس جاری کرنا ہسپتال کے ڈاکٹرز میڈ یکس و پیرا میڈیکل سٹاف و نرسنگ سٹاف کی روز و شب محنت کا نتیجہ ہے کہ ادارہ کے تمام شعبہ جات کے معائنہ کے بعد ان کی کارکردگی کو سراہا گیا اور پی ایچ سی کے رجسٹریشن کے تمام پیرا میٹرز پر پورا اترنے پر یہ لائسنس جاری کیا گیا وریں اثناء اٹک کے عوامی و سماجی حلقوں نے ایم ایس اسفند یار بخا ری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر شیخ جواد الٰہی کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اعزاز کو ان کی محنت و پیشہ وارانہ لگن کا نتیجہ قرار دیا ہے کنوینر قائمہ کمیٹی برائے صحت ایف پی سی سی آئی پنجاب سابق صدر ایوان صنعت وتجارت اٹک طارق محمود نے ڈاکٹر شیخ جواد الٰہی کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔