اسلام آباد (نمائندہ خصو صی )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی جمہوریت اور پارلیمانی نظام تسلسل کیلئے پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مزاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کرتے ضد اور آنا سیاستدان کا شیوہ نہیں ہو سکتا مل بیٹھ کر مشکلات کا حل نکالنا ہوگا محمود خان اچکزئی اپنی عزت و توقیر کو ملحوظ خاطر رکھ کر بانی پی ٹی آئی کو رضامند کرنے کے بعد مزاکرات کی پیشکش کریں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے قائدین کے موقف میں ہم آہنگی نہیں مزاکرات کی دعوت و تجاویز خوش آئیند مگر اڈیالہ جیل مکین کا انکار قابل احترام قائدین کیلئے باعث شرمندگی ہوگا نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹیوں کی چیرمین شپ کے خواہشمند قومی ملکی معاملات پر بھی یکسو ہوں سینٹ و قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈرز پارلیمان اپوزیشن ممبران سے آئینی اصلاحات اور عوامی مفاد قانون سازی میں مثبت کردار ادا کرائیں نیر بخآری۔نے وزیراعلی ء خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے اسلام آباد قبضے کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اپنا نہ سہی آئینی عہدے کا تو خیال رکھیں وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا دھینگا مشتی بیانیہ کسی سیاستدان کا بیانیہ نہیں ہوسکتا آئینی منصب پر براجمان ہو کر قبضہ کرنے اور دھمکی آمیز رویہ و طرز عمل درست نہیں ماورائے قانون اقدامات پر ریاست قانونی تقاضے پوری کرنے کا حق رکھتی ہے۔