10 چھاپہ مار کاروائیاں، ملوث عناصر کے خلاف 3 مقدمات درج 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی 10 چھاپہ مار کاروائیاں کرکے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے نامزد ملزمان میں اورنگزیب، عبدالروف اورمنشا شاملہیں ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کر رہے تھے چھاپہ مار کاروائیاں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کی گئیں کاروائیوں میں آئیسکو حکام نے موقع پر مذکورہ میٹرز قبضے میں لے لئیملزمان کی جانب سے مجموعی طور پر 9800 یونٹس کی بجلی چوری کی گئی بجلی چوری سے قومی خزانے کو 441000 روپے کا نقصان ہواترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیراتنگ کیا جا رہا ہے چھاپہ مار ٹیمیں متعلقہ حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن