راولپنڈی کے لئے 78 ایکو فرینڈلی ائر کنڈیشنڈ بسوں کی بھی منظوری دے دی گئی

Apr 27, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں  انٹیگریٹڈ اربن ٹرانسپورٹ پلان کمیٹی کا اجلاس ہا اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ جاوید احمد قاضی، کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک ، سینئر سیاسی رہنما طاہرہ اورنگزیب ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ و دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی بلال اکبر نے کہا کہ ہمارا مقصد شہر سے بھیڑ کا خاتمہ کرتے ہوئے لوگوں کو آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے تمام بڑے شہروں بشمول راولپنڈی کے ڈی کنجیشن پلان پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کی ہدایات کی وزیر اعلی کی جانب سے ابتدائی طور راولپنڈی کے لئے 78 ایکو فرینڈلی ائر کنڈیشنڈ بسوں کی بھی منظوری دے دی گئی ہے بلال اکبر خان نے کہا کہ نیسپاک کی ٹریفک پلان پر سٹڈی ان پراگریس، سٹڈی کی روشنی میں مزید بسیں اور نئے فیڈر روٹس بھی آلاٹ کیے جائیں گے فیز ون میں 52 کلومیٹر کے 06 فیڈر روٹس تجویز کئے گئے ہیں فیڈر روٹس میٹرو بس کے مختلف سٹیشنز صدر، مریڑ، لیاقت باغ، چاندنی چوک، سکتھ روڈ اور فیض آباد سٹیشن تک رسائی دیں گے یہ سکیم منظوری کے مرحلے میں ہے جسے آئندہ ایڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔فیڈر روٹس کی بدولت میٹروبس سروس کا استعمال لوگوں کے لئے مزید آسان ہوگا کمشنر راولپنڈی نے سیکرٹری آر ٹی اے کو تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینے کی ہدایت کی کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے کہاکہ روٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈپلیکیشن سے بچا جائے نیز روٹ ایسا بنے جو عوام کے زیادہ سے زیادہ استعمال میں ہوسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور نیسپاک کی فریش سٹڈی سے حاصل ہونے والے اپ ڈیٹد ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے فیڈر روٹس کو فائنل کیا جائیسیکرٹری آر ٹی اے راشد علی نے بسوں کے تجویز کردہ فیڈرروٹس پر بریفنگ دی گئی جس کے مطابق پہلے روٹ میں سواں اڈہ سے ریلوے سٹیشن براستہ جی ٹی روڈ کے 09 کلومیٹر لمبے روٹ کے لئے 12 بسیں مختص کی جائیں گی۔ دوسرا روٹ 12 کلومیٹر لمبا ئی پر اسلام آباد ایکسپریس وی سے ریلوے سٹیشن براستہ ائرپورٹ روڈ، چکلالہ، ڈھوک کشمیریاں، رحمان آباد، جناح پارک، کچہری، پنجاب ہاس، مریڑ چوک سے ریلوے سٹیشن تک ہوگا جس کے لئے 16 بسیں چلائی جائیں گی بریفنگ نے مطابق تیسرا روٹ ڈھوک کشمیریاں سے ریلوے ورک شاپ براستہ ٹیپوروڈ کے 07 کلومیٹر لمبے روٹ کے لئے 12 بسیں۔ چوتھا روٹ ڈھوک کشمیریاں تا ٹی بی ہسپتال براستہ راول روڈ ہوگا بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیر ودھائی موڑ سے مریڑ پل براستہ جی ٹی روڈ 08 کلومیٹر لمبے روٹ کے لئے 11 بسیں چھٹا روٹ فیض آباد انٹرچینج سے آئی جے پی روڈ، سکتھ روڈ، رحمان آباد سٹاپ، صادق آباد  چوک، کھنہ روڈ تا کھنہ پل تک 09 کلومیٹر لمبے روٹ کے لئے 15 بسیں تجویز کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں