انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات ،چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کامختلف سنٹرز کا دورہ 

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپو رٹر سے )چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمدعدنان خان نے امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول2024  کے سلسلہ میں شہباز شریف ایسوسی ایٹ کالج خیابانِ سر سید ،راولپنڈی،ایسوسی ایٹ کالج فار وویمن خیابانِ سرسید، راولپنڈی،پنجاب کالج سکتھ روڈ، سیٹلائٹ ٹان راولپنڈی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سی۔ سی۔ٹی۔ وی کیمرے اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاحکومتِ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں تعلیمی بورڈ، راولپنڈی بوٹی مافیا کے خلاف زیرو ٹارلینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ضلع انتظامیہ کے افسران متعلقہ اضلاع کے سی۔ ای۔ او۔ ایجوکیشن، ڈی۔ ای۔ اوز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کا دورہ کررہے ہیں۔تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ سیکرٹری بورڈ، پروفیسر آصف حسین نے بھی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1باغ سرداراں، گورنمنٹ اصغر مال کالج راولپنڈی (سینٹر اے،بی)کا دورہ کیا۔دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ، راولپنڈی نے شاملِ امتحان امیدواران کیلئے بہترین امتحانی سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ امیدواران اپنا امتحان دل جمی سے دے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن