اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے۔اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو میں عمرایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی حق و سچ کی جدوجہد جاری رکھے گی۔انھوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پوڑ ایک سوچی سمجھی سازش تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کردی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر فوٹیج سامنے آئے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔