وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہورسمیت صوبےبھرمیں ممکنہ بارشوں پرپیشگی حفاظتی اورضروری انتظامی اقدامات کاحکم دےدیا۔وزیراعلیٰ نے29 اپریل تک صوبے میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی پر پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کردیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نےنکاسی آب کے لئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کا حکم دےدیا۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں۔ لاہور اور دیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔ وزیراعلیٰ کامزیدکہناتھاکہ نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔نشیبی علاقوں کےعوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازنےہدایت جاری کی میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹس سروس سے مدد لی جائے۔دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔